Social

عمران خان سے پوچھا آپ نئی نسل کو پارٹی ٹکٹ کیوں نہیں دیتے تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما نعیم بخاری کھل کر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے بتایا کہ انہوں نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ نئی نسل کو ٹکٹ کیوں نہیں دیتے اور کہاں ہیں پنجاب کے مراد سعید؟۔ اس بات کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی خواہش تو یہی ہے لیکن انہیں بتایا جاتا ہے کہ ہمارے دیہات میں مراد سعید کم پائے جاتے ہیں۔ نعیم بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نا اہل ہوچکے ہیں اس


لیے انہیں ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے آپ کو نا اہل کر دیا ہے تو اس کے بعد آپ کا کوئی کام باقی نہیں رہ گیا، آپ ایک سائیڈ پر ہو جائیں۔ نعیم بخاری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پچاس اچھے لوگ ہوں تو وہ ملک بدل دیں گے لیکن انہیں تحریک انصاف میں پچاس اہل لوگ نظر نہیں آتے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف میں الیکٹ ایبلز جمع ہیں جو کھوٹے سکے ہیں، یہ نہیں چل سکتے۔


The post عمران خان سے پوچھا آپ نئی نسل کو پارٹی ٹکٹ کیوں نہیں دیتے تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما نعیم بخاری کھل کر بول پڑے، حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv