Social

پی ایس ایل پلے آف میچز،مخصوص علاقوں میں تعلیمی اداروں کے لئے 2دن کی چھٹی کا اعلان کردیاگیا



لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کے سلسلہ میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے جس پر والدین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ بتایاگیا ہے گزشتہ روز بھی تعلیمی اداروں میں گیارہ بجے چھٹی دیدی گئی ۔ نجی تعلیمی ادارے آج اور کل ( منگل اور بدھ) کو مکمل بند رہیں گے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں گیارہ بجے


چھٹی دیدی جائے گی ۔ علاوہ ازیں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقعہ گورنمنٹ بوائر گرلز کالج میں نویں جماعت کے طلبہ کے لئے بنائے گئے امتحانی سنٹر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور طلبہ اب لارنس روڈ پر واقعہ بورد کے امتحان سنٹر میں اکیس مارچ کو پرچہ دیں گے۔ والدین نے بچوں کی تعلیمی سر گرمیوں میں تعطل آنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔


The post پی ایس ایل پلے آف میچز،مخصوص علاقوں میں تعلیمی اداروں کے لئے 2دن کی چھٹی کا اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv