Social

شہبازشریف اچانک بیرون ملک روانہ، وجہ سامنے آگئی



لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہورسے لندن کے لئے روانہ ہوگئے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور لندن میں معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت شامل رہی اور عوام نے اعتماد کا اظہار کیا


تو پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے، پاکستان کو توانا اور خوشحال بنانے کے لئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا،ملک و قوم کی ترقی کے سفر میں ہر فرداپنا کردار ادا کرے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رکن قومی اسمبلی عارفہ خالد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ ہمارا ماضی اورحال عوام کی خدمت ،فلاح وبہبود اور بھرپور ترقی کے اقدامات سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر قدم ملک کی ترقی جبکہ مخالفین نے ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے میں صرف کیا۔نیازی صاحب نے خیبرپختونخواہ کے عوام کی خدمت کی بجائے الزام تراشی میں وقت ضائع کیا۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفرکے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ یو ٹرن، دھرنا، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی صاحب کی پہچان ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی بھی آنکھ نہیں بھاتی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کا احتساب کریں گے۔ نیازی صاحب! دودھ کا دودھ، پانی کا پانی ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے۔ ہم آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے ریکارڈ لے کر عوام کی عدالت میں جائیں گے۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اورسیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔


The post شہبازشریف اچانک بیرون ملک روانہ، وجہ سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv