Social

عدالت سے گرفتاری کا حکم آنے کے بعد خادم رضوی بھی میدان میں آگئے، پاکستان بھر میں ایک بار پھر دھرنے؟دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے وائدین خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری و دیگر نے کہاہے کہ قانون ختم نبوت ﷺ بحال کروانا اعزاز ہے، مجرم تبدیل کرنےو الے ہیں۔ قوم ختم نبوت کے مجرموں اور شہدائے فیض آباد کے قاتلوں کے خلاف رپورٹ اور سزا کی منتظر ہے۔ فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد نہ کر کے ملکی حالات خراب کرنے کی خطرناک سازش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ خادم حسین رضوی ، پیرافضل قادری


اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دیگر قائدین نے کیا۔ انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ اپنا عظیم اور پاکیزہ مشن جاری رکھے گی اور دین اسلام اور وطن عزیز کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مدارس خانقاہوں اور علما و مشائخ کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر معاہدہ فیض آباد پاسداری نہ کی گئی تو راست اقدام اٹھایا جائیگا جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔


The post عدالت سے گرفتاری کا حکم آنے کے بعد خادم رضوی بھی میدان میں آگئے، پاکستان بھر میں ایک بار پھر دھرنے؟دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv