Social

لگتا ہے آپ کے گھر آکر آپ سے بات کرنی ہوگی ،سعد رفیق کی پیراگون سوسائٹی کے معاملے پر بات کرنیوالے صحافی کو دھمکی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف نظامی نے بتایا کہ کچھ دنوں پہلے کی بات ہے کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ملنے گیا ، اس سے پہلے وزیر ریلوے سعد رفیق نے ریلوے کلب میں لنچ دیا تھااور مجھے کہا کہ نظامی صاحب میں نے آپ کے پروگرام میں آنا ہے، جب میں نے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کا پروگرام بڑے غور سے دیکھتا ہوں، میں سنتا ہوں کہ آپ کیا فرماتے ہیں۔


مجھے لگتا ہے کہ کسی دن آپ کے گھر آ کر آپ سے بات کرنی پڑے گی۔ عارف نظامی نے کہا کہ سعد رفیق نے مجھ سے گلہ کیا یا اس کو آپ دھمکی آمیز گلہ کہہ لیں،اس پر میں کیا کہہ سکتا تھا؟ انہوں نے کہا کہ میں اپنے پروگرام میں سعد رفیق کو بلاؤں گا ، اگر وہ کہتے ہیں کہ پیرا گون سوسائٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں تو ہمیں ان کا موقف لینا چاہئیے، اگر نواز شریف کا احتساب ہو سکتا ہے تو سعد رفیق کا کیوں نہیں ہو سکتا؟


The post لگتا ہے آپ کے گھر آکر آپ سے بات کرنی ہوگی ،سعد رفیق کی پیراگون سوسائٹی کے معاملے پر بات کرنیوالے صحافی کو دھمکی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv