Social

امریکہ کے اہم شہر مسلسل 6دھماکوں سے گونج اُٹھا،متعدد افراد ہلاک ،متعدد زخمی، حیرت انگیز انکشافات



آسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پے در پے ہونے والے چھٹے دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور پر ہونے والے تازہ حملے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد حالیہ دنوں میں آسٹن میں ہونے والے دھماکوں کی تعداد 6 ہوگئی۔سرکاری میڈیا کے مطابق ان تمام دھماکوں میں اب تک دو افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔امریکی میڈیا نے مقامی ایمرجنسی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ منگل کی


رات گئے ہونے والے چھٹے دھماکہ میں ایک 30 سالہ شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال پہنچادیا گیا ٗمقامی میڈیا کے مطابق چھٹا دھماکہ گڈول تھرفٹ اسٹور پر ہوا۔رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز سے ہونے والے پے در پے یہ دھماکے ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن میں ہوئے جن میں اب تک 2 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ پیر کے روز بھی سان انٹونیو نامی علاقہ کی فیڈ ایکس ڈسٹری بیوشن عمارت میں ایک پیکٹ میں دھماکہ ہواتھا۔


The post امریکہ کے اہم شہر مسلسل 6دھماکوں سے گونج اُٹھا،متعدد افراد ہلاک ،متعدد زخمی، حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv