Social

تحریک انصاف نے نے(ن)لیگ کے مبینہ ’’زہریلے پراپیگنڈے ‘‘کا مقابلہ کر نے کیلئے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع کردی،تین نئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی صف بندی جاری ہے۔ نون لیگ کے زہریلے پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف ریجنز اور بلوچستان کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیئے گئے ہیں۔تقرری کا نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ سارہ احمد،


حافظ فرحت عباس اور اعظم ملک مرکزی ریجن کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیئے گئے ہیں۔ندیم آفتاب سندھو اور زرتاج گل وزیر کو بالترتیب مغربی اور جنوبی ریجنز کی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ سالار خان کاکڑ بلوچستان سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تمام عہدیداران کیلئے اپنے تہنیتی پیغامات کےساتھ نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا۔


The post تحریک انصاف نے نے(ن)لیگ کے مبینہ ’’زہریلے پراپیگنڈے ‘‘کا مقابلہ کر نے کیلئے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع کردی،تین نئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv