
گوجرانوالہ(آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ،لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جمعرات کو سہیل احمد ٹیپو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ضلعی انتظامیہ سہیل احمد کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ ان کی ہاتھ بندھی ہوئی
لاش پنکھے سے لٹکی ہو ئی ہے۔تفتیشی اداروں اور انتظامیہ نے ڈی سی ہاوس پہنچ کر ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹمارٹم ہو گا ۔سیکیورٹی فورسز سہیل احمد کے اہل خانہ سے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ۔اہل خانہ کے مطابق سہیل احمد ڈپریشن کا شکار تھے اور انہیں اپنی نوکری کا بھی دبا ؤ تھا ۔
The post ہاتھ بندھی ہوئی لاش پنکھے سے لٹکی ہو ئی ملی لیکن ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خود کشی کر لی؟سہیل احمد کو کیا پریشانی اور کس چیز کا دباؤ تھا؟اہل خانہ کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments