Social

پاکستان بھر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی۔۔ سپریم کورٹ نے بڑاحکم جاری کر دیا



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں چنگ چی رکشہ یونین کی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس گلزار نے چنگ چی رکشہ چلانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔فیصلہ 13صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس گلزار نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ایسے چنگ چی رکشہ ڈرائیور جن کے پاس لائسنس نہیں وہ چنگ چی رکشہ نہیں چلا سکتے ، چنگ چی رکشہ چلانے کیلئے ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا لازمی ہے۔


چنگ چی رکشوںمیں چار سے زیادہ سواریاں بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو چنگ چی رکشے باضابطہ رجسٹرڈ کرنے کا حکم بھی صادر کیا ہے۔ فیصلے میں چنگ چی رکشے کی فٹنس لازمی قرار دیتے ہوئےچنگ چی رکشوں کے لیے مجاز حکام کا فٹنس سرٹیفیکیٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔عدالت نے چنگ چی رکشوں میں روٹ اور کرایہ نامہ واضح آویزاں کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ صرف شرائط پر پورا اترنے والے چنگ چی رکشے ہی سروس فراہم کرسکیں گے، سپریم کورٹ نے اپیلوں کو نمٹا دیا۔


The post پاکستان بھر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی۔۔ سپریم کورٹ نے بڑاحکم جاری کر دیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv