Social

ن لیگ کے ارباب خضر حیات کو تاریخی شرمندگی کا سامنا، پشاور میں کھڑے ہو کر دعویٰ کیا کہ یہاں کسی سے پوچھ لیں وہ ن لیگ کو ووٹ دے گا، جب اینکر نے لوگوں سے پوچھا تو ایک بھی ن لیگ کا ووٹر نہ نکلا اور اکثریت پی ٹی آئی کی حامی نکلی



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارباب خضر حیات سے کہا کہ میں صدر پشاور گئی تو وہاں لوگوں سے بات ہوئی تو انہوں نے تحریک انصاف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس پر ن لیگ کے ارباب خضر حیات نے کہا کہ وہ اتفاق سے تحریک انصاف کے کارکن ہوں گے اسی لیے انہوں نے یہ باتیں کیں ورنہ پشاور کے حالات تو سب جانتے ہیں۔


اس موقع پر نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے کہاکہ یعنی اتفاق سے پاکستان مسلم لیگ ن کا کوئی بھی کارکن وہاں نہیں ملا، جس پر ارباب خضر حیات نے کہا کہ ضرور آپ کو ملا ہو گا لیکن آپ کی اس سے بات نہ ہو سکی ہوگی۔ آپ نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے بات کی ہو گی اور انہوں نے اپنے کاموں پر پردہ ڈالا ہو گا۔ جب اینکر نے پوچھا کہ یہاں پر کوئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہے تو ارباب خضر حیات نے کہا کہ یہ پشاور کی عوام ہے آپ کسی سے بھی پوچھ سکتی ہیں، جس پر اینکر نے وہاں موجود ایک شخص سے پوچھا کہ آپ کس کو ووٹ دیں گے تو اس نے کہا کہ تحریک انصاف کو، وہاں موجود لوگوں سے پوچھا گیا تو سب نے اونچی آواز میں کہا کہ عمران خان۔ ان میں سے ایک جمعیت علماء اسلام کو ووٹ ڈالنے کا کہا۔ جس پر اینکر نے کہا کہ یہ سب لوگ تو تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے تو ارباب خضر حیات نے کہا کہ ابھی ان لوگوں کو حقیقت معلوم نہیں ہے، یہ تو ٹی وی پر عمران خان کے بلند و بانگ دعوے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ساڑھے چار سال میں تبدیلی نہیں آئی تو دو مہینے میں کیسے تبدیلی آئے گی۔ ارباب خضرحیات نے کہا کہ اگلے الیکشن میں یہاں سے عمران خان کا خاتمہ ہونے والا ہے اور آئندہ انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔  ن لیگ کے ارباب خضر حیات نے کہا کہ وہ اتفاق سے تحریک انصاف کے کارکن ہوں گے اسی لیے انہوں نے یہ باتیں کیں ورنہ پشاور کے حالات تو سب جانتے ہیں۔




https://dailymotion.com/video/x6gqn1r


The post ن لیگ کے ارباب خضر حیات کو تاریخی شرمندگی کا سامنا، پشاور میں کھڑے ہو کر دعویٰ کیا کہ یہاں کسی سے پوچھ لیں وہ ن لیگ کو ووٹ دے گا، جب اینکر نے لوگوں سے پوچھا تو ایک بھی ن لیگ کا ووٹر نہ نکلا اور اکثریت پی ٹی آئی کی حامی نکلی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv