Social

پرویز مشرف کی دھماکہ خیز واپسی، کب پاکستان پہنچ رہے ہیں، باضابطہ اعلان کردیاگیا



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل)کراچی کے جنرل سیکریٹری اسلم مینائی نے کہا ہے کہ سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف اپریل کے مہینے میں پاکستان آرہے ہیں اور ان کا وطن واپسی پر عوام کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی،


ان خیالات کا اظہار انھوں نے مزار قائد پر 23مارچ کے حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے بہادرآباد سے مزار قائد تک نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ریلی میں محمد علی شیروانی، نجمہ مینائی، محمد زبیر، سرمد صدیقی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسلم مینائی نے کہا کہ آج کے دن قیام پاکستان کی قرار داد منظور ہوئی تھی اس لئے 23مارچ کا دن ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں ملک میں نے بہت ترقی کیااور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ مشرف کا دور حکومت پاکستانی عوام کے لئے سنہری دور تھا۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف اپریل کے مہینے میں وطن واپس آرہے ہیں ملک کے عوام ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔ اور ان کے اوپر جو جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں وہ ان کا سامنا کریں گے۔  آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل)کراچی کے جنرل سیکریٹری اسلم مینائی نے کہا ہے کہ سابق صدر اور اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف اپریل کے مہینے میں پاکستان آرہے ہیں اور ان کا وطن واپسی پر عوام کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مزار قائد پر 23مارچ کے حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے بہادرآباد سے مزار قائد تک نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔


The post پرویز مشرف کی دھماکہ خیز واپسی، کب پاکستان پہنچ رہے ہیں، باضابطہ اعلان کردیاگیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv