Social

پاکستان کی تاریخ کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر ،کس چینل پر خبریں پڑھے گا؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے



اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) پاکستان میں اب خواجہ سرائوں نے بھی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا نیوز کاسٹر متعارف کرادیا گیا ہے جو نجی چینل کوہ نور ٹی وی پر خبریں پڑھا کرے گا،معاویہ ملک نامی خواجہ سرا اب باعزت طریقے سے نہ صرف اپنا روزگار کمائے گا بلکہ اس کی آمد ٹی وی چینل کی ریٹنگ میں بھی اضافے کا سبب بنے گی۔واضح رہے کہ کوہ نور ٹی وی چینل یوم پاکستان


پرگزشتہ روز ری لانچ کیا گیا ہے جس کے ڈائریکٹر نیوز سینئر صحافی بلال اشرف ہوں گے۔ چینل کی ٹیم کی جانب سے خواجہ سرا نیوز کاسٹر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی گئی اور ٹوئٹر پر #راستہ _دیجیئے کے نام سے ہیش ٹیگ بھی بنایا گیا۔معاویہ ملک کو پاکستان کے دیگر قومی ٹی وی چینلز کے نیوز کاسٹرز نے بھی خوش آمدید کہا ۔نیوز کاسٹرز نے نہ صرف معاویہ ملک کی حوصلہ افزائی کی بلکہ چینل انتظامیہ کے اقدام کو بھی خوب سراہا ہے۔


The post پاکستان کی تاریخ کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر ،کس چینل پر خبریں پڑھے گا؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv