Social

لاہور میں تین بچوں کے ماں کے ہاتھوں قتل کے بعد ایک اور لرزہ خیز واقعہ،باپ نے اپنے چار بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ،لرزہ خیز انکشافات



سرائے عالمگیر(این این آئی)تھانہ صدر کے علاقے میں ظالم باپ نے اپنے چار بچوں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر کے علاقے تھانہ صدر میں ظالم شخص نے اپنے 4 ننھے بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ میں سائیں جمعہ کے ڈیرے پر پیش آیا۔ ملزم ایوب کو آلہ قتل کلہاڑی


سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔مقتولین میں 12 سالہ آمنہ،10 سالہ نادیہ،8 سالہ عیشا اور تین سالہ ذیشان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قاتل کی ذہنی کیفیت مشکوک لگتی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ہیر میں ایک گھر میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں بچوں کی والدہ اور اس کے دوست کو گرفتار کیا ہے۔


The post لاہور میں تین بچوں کے ماں کے ہاتھوں قتل کے بعد ایک اور لرزہ خیز واقعہ،باپ نے اپنے چار بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ،لرزہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv