Social

علامہ خادم حسین رضوی اور رانا ثناء اللہ میں کیا چل رہا ہے؟ پیر افضل قادری نے کس کلب میں رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی؟ ماں بہن کی گالیاں دے کر یہ کام نہیں ہو سکتا، عامر لیاقت کے انکشافات، نیا تنازعہ کھڑا کر دیا



لاہور (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ ختم نبوتؐ کے نام پرکھیل کھیلا جا رہا ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے خادم رضوی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کا لہو سوال کر رہا ہے۔


آپ لوگوں کوماں بہن کی گالیاں دے کر اس سے باہرنہیں نکل سکتے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ آپ نے کیا کیا ہے؟ کیا آج تک شہداء کی جے آئی ٹی بنائی گئی؟ میرا سوال یہ ہے کہ ان کے قتل کا ذمہ دار کون ہے؟ قاتلوں کوکیفرکردار تک کیوں نہیں پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ کے نام پر بہت بڑا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم کرنے والے آج تک بے نقاب نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ خادم رضوی کے دھرنے سے قبل رانا ثناء اللہ کوختم نبوتؐ کا غدار کہا گیا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ خادم حسین رضوی دھرنے سے پہلے رانا ثناء اللہ کے سخت مخالف تھے لیکن فیض آباد دھرنے کے بعد ان کے موقف میں اچانک تبدیلی آ گئی، ڈاکٹر عامر لیاقت نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضوی کے نمائندے پیر افضل قادری کی چھ نومبر کو رانا ثناء اللہ سے سیون کلب میں ملاقات ہوئی اس میں رانا ثناء اللہ کو کلیئر کر دیا گیا، اس کے بعد خادم حسین رضوی کا موقف تبدیل ہوا اور پھر انہوں نے رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی۔  ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ ختم نبوتؐ کے نام پرکھیل کھیلا جا رہا ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت نے خادم رضوی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کا لہو سوال کر رہا ہے۔  نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں ترمیم کرنے والے آج تک بے نقاب نہیں ہوئے۔


The post علامہ خادم حسین رضوی اور رانا ثناء اللہ میں کیا چل رہا ہے؟ پیر افضل قادری نے کس کلب میں رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی؟ ماں بہن کی گالیاں دے کر یہ کام نہیں ہو سکتا، عامر لیاقت کے انکشافات، نیا تنازعہ کھڑا کر دیا appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv