Social

ن لیگ کے اہم رہنما عابد شیر علی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی پہنچے اور پھر سٹیڈیم میں ان کے ساتھ کیا ہوا؟ شدید شرمندگی کا سامنا، انتظامیہ حرکت میں آ گئی



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کراچی سٹیڈیم پہنچے جہاں ان کا سامان گاڑی میں لاک ہوگیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے عابد شیر علی کراچی سٹیڈیم پہنچے تو انہیں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ میڈیا ٹاک کیلئے سٹیڈیم کے باہر گاڑی سے


اتر ے اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل میرے لیے بالکل عید جیسا ہے جبکہ بھتہ خوری اورخون آلود شہر امن کا گہوارا بن چکا ہے۔جب عابد شیر علی گفتگو کرکے اپنی گاڑی کی جانب بڑھے تو گاڑی اندر سے لاک ہو چکی تھی ان کا سامان اسی گاڑی میں بند ہو گیا لیکن اس موقع پر انتظامیہ نے دوسری گاڑی کا بندوبست کیا اور انہیں سامان کے بغیر ہی سٹیڈیم پہنچادیا۔


The post ن لیگ کے اہم رہنما عابد شیر علی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی پہنچے اور پھر سٹیڈیم میں ان کے ساتھ کیا ہوا؟ شدید شرمندگی کا سامنا، انتظامیہ حرکت میں آ گئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv