Social

پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین واقعہ، زنا کے بدلے زنا پنچایت کے حکم پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی ملزم کی بہن سے زیادتی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین واقعہ، زنا کے بدلے زنا ، پنچایت کے حکم پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی ملزم کی بہن سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں پنچایت کے حکم پر زنا کے بدلے زنا کی سزا پر عملدرآمد کروا دیا گیا۔ پنچایت کے حکم پر متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ملزم کی بہن سے جنسی زیادتی کی ہے۔ پیر محل


میں ہونے والے اس شرمناک ترین واقعہ کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے اورواقعہ میں ملوث 8لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے اپنے پڑوسی کی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی تھی جس پر متاثرہ لڑکی نے اپنےو الدین کو اس بارے میں بتایا ۔بیٹی کے ساتھ زیادتی کا علم ہونے پر والدین معاملہ پنچایت میں لے گئے جہاں پنچایت نے شرمناک ترین فیصلہ سناتے ہوئے زنا کے بدلے زنا کا حکم دیا اور پھر اپنے اس حکم پر عملدرآمد بھی کروادیا۔


The post پاکستان کی تاریخ کا شرمناک ترین واقعہ، زنا کے بدلے زنا پنچایت کے حکم پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی ملزم کی بہن سے زیادتی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv