Social

ایوان فیلڈ ریفرنس۔۔لندن فلیٹس کا اصل مالک کون نکلا؟ واجد ضیا نے شریف خاندان پر بجلیاں گرادیں، عدالت سے بڑی خبر آگئی



اسلام آباد (این این آئی)پاناماجے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ 1993 سے 96تک لندن فلیٹس حسین نواز کی ملکیت تھے ٗ 1996 میں میاں شریف بھی علاج کے سلسلے میں ان ہی فلیٹس میں رہے۔ منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔نواز شریف،


مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر پاناماجے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔واضح رہے سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے ٗجو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔


The post ایوان فیلڈ ریفرنس۔۔لندن فلیٹس کا اصل مالک کون نکلا؟ واجد ضیا نے شریف خاندان پر بجلیاں گرادیں، عدالت سے بڑی خبر آگئی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv