Social

کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کونشان عبرت بنادیاگیا، حکام نے بڑی سزا سنادی



کراچی (آئی این پی)کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کے حادثے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل نے غیرقانونی ویڈیو بنانے پر کارروائی کی جب کہ پورٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہا کہ مزدور یا عملے کو بندرگاہ پر ویڈیو بنانے اور پھیلانے کی اجازت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 19 مارچ کو ساؤتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل لمیٹڈ (ایس اے پی ٹی) میں


جہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹولٹن نامی جہاز سے 18 کنٹینرز سمندر میں گر گئے تھے۔جہازوں کو پیش آئے واقعے کی ایک مزدور نے ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ برتھنگ کے دوران کچھ کنٹینرز سمندر میں اور کچھ بندرگاہ پر گرے جب کہ ویڈیو میں ملازمین کی آوازیں بھی سنی جاسکتی تھیں۔


The post کراچی پورٹ پر جہازوں کے ٹکرانے کی ویڈیو بنانے والے مزدور کونشان عبرت بنادیاگیا، حکام نے بڑی سزا سنادی appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv