Social

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملاقات،اور کون کون موجود تھا؟وزیراعظم کی کس چیز سے تواضع کی گئی؟خبر رساں ادارے کے انکشافات



اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی جس میں اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خواہش پریہ ملاقات ہوئی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سات بجے سپریم کورٹ پہنچے اور ایک گھنٹے پچاس منٹ تک چیف جسٹس کے چیمبر میں رہے جہاں چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ


ملاقات چیف جسٹس اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں عدالتی اصلاحات، آئینی اداروں کے درمیان بہتر رابطوں کے فروغ سمیت دیگر اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے وزیراعظم کا ججز گیٹ پر استقبال کیا جہاں چیف جسٹس کے ہمراہ رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم اور ایڈیشنل رجسٹرار سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا، ملاقات کے دوران وزیراعظم کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی اور واپسی پر چیف جسٹس وزیراعظم کو ججز گیٹ تک خود چھوڑنے بھی آئے چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے الوداعی مصافحہ کیا اور تصویر بھی بنائی اور رخصت کیا ۔


The post وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ملاقات،اور کون کون موجود تھا؟وزیراعظم کی کس چیز سے تواضع کی گئی؟خبر رساں ادارے کے انکشافات appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv