Social

راجہ ٹرنک سٹور والوںکےبیٹے واجد ضیا کو پانامہ جے آئی ٹی کا سربراہ بنا دیا گیا،مکے دکھانے والے مشرف آئو تمہیں آئین ڈھونڈ رہا ہے، کس شخص کیلئے پھانسی پر لٹکنے کیلئے تیار ہوں؟ کیپٹن صفدر بہت کچھ کہہ گئے



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آج نواز شریف جھک گیا تو پاکستان تاقیامت آزاد نہیں ہو گا، نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جائوں گا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے وفاقی دارالحکومت اسلام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پتہ ہی نہیں ان کا کیس کیا ہے، پاناما سازش میں بلایا اور 6 ہیروں کے سامنے پیش کیا،


مری روڈ کے ایک کونے پر راجہ ٹرنک اسٹور والوں کا بیٹا واجد ضیاء جے آئی ٹی کا سربراہ بنا تاہم نواز شریف کی کشتی نہ پہلے بھنور میں تھی اور نہ اب ہے،ڈوبیں گے وہ جو کنارے پر کھڑے ہیں۔ہم کربلا میں کھڑے ہیں آزمانے والوں آزما لو، اگر آج نواز شریف جھک گیا تو تا قیامت پاکستان آزاد نہیں ہوگا جب کہ نواز شریف کی خاطر تختہ دار پر لٹک جاؤں گا۔ ملک ایک شرابی جواری، ذانی یحیی کے ہاتھوں دولخت ہو گیا۔ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ ایوب خان مارشل لاء لگائے،نواز شریف کہہ رہا ہے کہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے لئے باہر نکلا ہوں، مجھے اقتدار نہیں چاہئے،مضبوط ملک چاہیے، اگرعزت چاہتے ہو تو ووٹ کو عزت دینی پڑے گی۔ کیپٹن (ر) صفدر نے پرویز مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مکے دکھانے والے کمانڈو آؤ، آئین تمھیں ڈھونڈ رہا ہے جب کہ نواز شریف نے مشرف کو کہا تھا ہر جرم معاف کرتا ہوں لیکن آئین توڑنے کا جرم معاف نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے جب حال ہی میں گزشتہ روز شام کو وزیراعظم کی چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔ کیپٹن صفدر نے اپنے بیان میں عدلیہ کو تو نشانہ نہیں بنایا تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق کیپٹن صفدر کے بیان میں اب تک مزاحمت اور تحریک کا عنصر موجود ہے ۔اس حوالے سے سیاسی حلقے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کے ساتھ معاملات درست ہونے پر بھی ن لیگ الیکشن تک مزاحمتی سیاست جاری رکھے گی۔


The post راجہ ٹرنک سٹور والوںکےبیٹے واجد ضیا کو پانامہ جے آئی ٹی کا سربراہ بنا دیا گیا،مکے دکھانے والے مشرف آئو تمہیں آئین ڈھونڈ رہا ہے، کس شخص کیلئے پھانسی پر لٹکنے کیلئے تیار ہوں؟ کیپٹن صفدر بہت کچھ کہہ گئے appeared first on JavedCh.Com.





اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv