
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن مسلم لیگ ن کو سینٹ میں بھی پسپائی کا سامنا ، پیپلز پارٹی آگے نکل گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینٹ انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن کا ایک اور بڑا نقصان ہو گیا ۔ آزاد سینٹ اراکین کی ن لیگ میں شمولیت کی تمام درخواستیں رد کر دی گئیں ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے بھی آزاد اراکین کی
مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تمام درخواستوں پر فیصلہ دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے ۔ جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جماعت سینٹ میں صف اول پر آگئی ہے جس کے اراکین کی تعداد 20جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 17ہو گئی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف درجہ بندی کے حساب سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ جبکہ سینٹ میں آزاد اراکین کی تعداد 33ہے ۔
The post ’’پاکستا ن مسلم لیگ ن کو سینٹ میں بھی پسپائی کا سامنا‘‘ نومنتخب سینیٹرز پارٹی کا حصہ نہ رہے کیونکہ ۔۔!بڑا نقصان ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.
Comments