Social

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کر دیئے، سعید غنی

کراچی( بیورورپورٹ )وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کر دیئے ہیں۔سندھ اسمبلی میں پولیس ترمیمی بل 20019 پرمشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی عوام کو ریلیف ملتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کردیے، خطرناک ایجنڈے کے تحت ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے بجٹ سے عوام کا خون نچوڑا جائے گا۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں پولیس کے نئے قانون پراپوزیشن کی مشاورت سے پیش رفت ہورہی ہے،پولیس آرڈر2002 کے نفاذ سے پولیس کی کارگردگی بہتراورپولیس عوام کوجوابدہ ہوگی، سندھ میں پولیس کے نئے قانون کے نفاذ کا مقصد گُڈ گورننس کو بہتر بنانا اور پولیس کوعوام کا جوابدہ بنانا ہے، اپوزیشن جماعتوں سے پولیس ترمیمی بل پرمشاورت جاری ہے اور افہام وتفہیم سے مشاورت آگے بڑھ رہی ہے، نئے قوانین کے نفاذ سے پولیس کی کارگردگی بہتر ہوگی اور پولیس کا احتساب بھی ممکن ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv