Social

فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب سے پولیو مخالف مواد ختم، وارننگ جاری

اسلام آباد( بیورورپورٹ )فیس بک، یو ٹیوب اور ٹویٹر نے پولیو ویکسین مخالف مواد ہٹا کر وارننگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر موجود موادکے لنکس کی نشاندہی کر رہی ہے جس پر جعلی پروپیگنڈا اپ لوڈ ہے۔ اب تک فیس بک کے 130، ٹویٹر کے 14اور یوٹیوب کے30لنکس کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔بابر بن عطا نے کہاکہ فیس بک اعلیٰ انتظامیہ سے ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں فیس بک انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں جاری پولیو کے خلاف جنگ میں وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔ فیس بک نے قواعد و ضوابط کے مطابق مواد ہٹانا شروع کیا ہے۔حکومت فیس بک انتظامیہ کے اس تعاون کو سراہتی ہے، بچوں کے محفوظ مستقبل کیلیے ویکسین کے خلاف مواد ہٹانا قابل تحسین اقدام ہے۔واضح رہے کہ پولیو مخالف مواد کی وجہ سے ویکسین کے بارے میں جعلی پروپیگنڈا پھیلا کر والدین کو گمراہ کیا جاتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv