Social

صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکے سے 19 افراد زخمی

صادق آباد( بیورورپورٹ ) رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نجی بینک کی چھت دھماکے کے بعد زمین بوس ہوگئی، جس سے 19 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوراً زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر سیلنڈر کا دھماکا لگتا ہے تاہم فرانزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت معلوم کررہی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صادق آباد میں بینک میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv