Social

روپے کی قدر میں کمی کیلئے کچھ لوگوں کو برآمد کیا گیا، مریم نواز

لاہور( سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر روپے کی بے قدری کی جارہی ہے اور اس کے لیے کچھ لوگوں کو باقاعدہ برآمد کیا گیا۔روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹر پر کہا کہ کسی کو نئے پاکستان کے بارے میں غلط فہمی نہ رہے، نوازشریف کی قیادت میں روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ دونوں مستحکم تھے اور ملکی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی مستحکم ترین مارکیٹ تھی، لیکن نئے پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں روزانہ انڈیکس کا قتل عام ہو رہا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں خطرناک حد تک بے روزگاری، گیس اور بجلی سمیت ہرچیز کی قیمت میں اضافہ ہوا، عوام کومہنگائی نےبری طرح کچل دیا، روپے کی قدر میں کمی سے 666 ارب کے قرضے بڑھ گئے، جان بوجھ کر روپے کی بے قدری کی جارہی ہے اور کچھ لوگوں کو اس کے لیے برآمد کیا گیا تاکہ روپے کی قدر میں کمی لائی جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv