Social

میٹرو بس پر سبسڈی ختم، کرائے میں اضافہ کا امکان

لاہور(سٹاف رپورٹر)میٹرو بس کا سفر اب 20 روپے میں نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے میٹرو بس پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز مسترد کردی۔میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ یکم جولائی سے متوقع ہے۔وزیر اعظم کی جانب سے میٹرو بس پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد میٹرو کا کرایہ 10 روپے تک بڑھایا جائے گا، جس کے بعد کرایہ 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز کابینہ کے اجلاس میں کرائے بڑھانے کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کو سبسڈی ختم نہ کرنے کی تجویز دی گئی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔میٹرو بس پر دی جانے والی 12 ارب کی سبسڈی سے 10 ارب تعلیم اور صحت کے شعبے میں ایڈجسٹ کرنے کے واضح احکامات دیئے ہیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv