Social

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 150 روپے پر جاپہنچا

کراچی:
مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو روپے کے مقابلے میں اب نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آج ایک بار پھر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کو پر لگ گئے ہیں جو روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ جمعے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 150 روپے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv