Social

سابق گورنرسندھ عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد گرفتار

کراچی( بیورپورٹ )سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے رات گئے آپریشن کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق عامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں 5 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے جس کا مقدمہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے وکیل طارق نیازی نے درج کرایا تھا۔ادھر سٹی کورٹ تھانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ عامر العباد سے ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv