Social

تحریک انصاف کی شفاف اورایماندارقیادت ہی ملک کوآگے لے کرجائے گی، عثمان بزدار

لاہور( سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی شفاف اور ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لے کر جائے گی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، ہم بولتے کم اورکام زیادہ کرتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے 9 ماہ میں صرف عوام کی خدمت کی ہے، عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہ مشن جاری وساری رہے گا، نمائشی منصوبوں اوربلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جب کہ تحریک انصاف کی شفاف اورایماندارقیادت ہی ملک کوآگے لے کرجائے گی۔سردارعثمان بزدارکا کہنا ہے کہ لوٹ مارکرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں نوشتہ دیوارپڑھ لینا چاہیئے، پاکستان کے عوام باشعورہیں، شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv