Social

لاہور ہائی کورٹ کا ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو عہدہ سے ہٹانے کا حکم

لاہور ( سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ شرم آنی چاہیے ایل ڈی اے کو دوسروں کو عدالتوں سے جھوٹ بولنے کا کہتے ہیں، آپ کی جرات کیسی ہوئی عدالت کی معاونت کرنے والے پر جانبداری کا الزام لگایا، ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے۔دوران سماعت ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے معافی مانگ لی تاہم جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ معافی اپنے پاس رکھیں، کس کی جرات ہے جو عدالت کے حکم میں رکاوٹ ڈالے۔ جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر کمرہ عدالت میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان گرفتار کرلیا گیا، انسپکٹر شفیق بندیشہ نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگائیں۔بعد ازاں عدالت نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے نعمان کی معافی منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایل ڈی اے کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لی تاہم جسٹس امیر بھٹی نے ایل ڈی اے نیا ڈائریکٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے عدالت میں درست معاونت کرنے پر لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ کی ڈی جی کو شکایات کی تھ


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv