Social

کراچی میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

کراچی( بیورورپورٹ )سپر ہائی وے پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب 4 دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کردی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ دستی بم حملے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاہم ہلاک حملہ آور سے ایک پستول برآمد ہوا ہے اور ہلاک حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں کانسٹیبل عظمت اور اے ایس آئی حیات شامل ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv