Social

نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد( بیوروپورٹ )ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ کل درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، ڈویژن بنچ میں جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی شامل ہیں۔نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر ایک بار پھر درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرکے ضمانت دی جائے، میڈیکل بورڈ کی رائے کے مطابق نوازشریف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں ان کا علاج بیرون ملک انہی ڈاکٹرز سے کرایا جائے، شریانوں میں عارضہ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے جو جان لیوا ہو سکتا ہے جب کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول ابھی تک معمول کے مطابق نہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے ایک بار پھر طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv