Social

نیب کی کارکردگی سے بہت تنگ آگئے بس بہت ہوگیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی( بیورورپورٹ )چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی سے بہت تنگ آگئے بس بہت ہوگیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سابق ایس پی ٹھٹھہ محمد علی وسان کے خلاف نیب کرپشن تحقیقات سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس احمد علی شیخ نے پیش رفت رپورٹ پیش نہ کرنے پر نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارکردگی سے بہت تنگ آچکے ہیں، بس بہت ہوگیا، اب عدالت نیب کے خلاف اسٹرکچر پاس کرے گی۔چیف جسٹس نے نیب کیس افسر سے کہا کہ او مسٹر، ڈائریکٹر یا ڈی جی نیب کو بلائیں، ان سے کہیں 2 جولائی کو تیاری کرکے آئیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv