Social

طالبہ کو درخت سے الٹا لٹکاکر تشدد کرنے پر ٹیچر گرفتار

شیخوپورہ: ( بیورورپورٹ) نواحی گاؤں ملی والا کے اسکول میں خاتون ٹیچر رفقہ نے سبق یاد نہ کرنے پر تیسری جماعت کی کم سن طالبہ نورین کو رسی سے باندھ کر درخت سے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر شہریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔آر پی او اور ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر ڈپٹی ضلعی افسر نے واقعے کی مکمل تحقیقات کیں جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں ٹیچر کے خلاف تھانہ شرقپور میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مقدمہ کے اندراج کا مقصد طالب علموں کے ذہنوں سے خوف نکالنا ہےدوسری جانب سی ای او ایجوکیشن افتخار خان نے ٹیچر کے خلاف کارروائی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اسکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) کے زیر انتظام ہے جو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دائر اختیار میں نہیں آتا، اس لیے خاتون ٹیچر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv