
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) موٹروے پولیس نے سروس ایریا کے واش روم میں بھول کر جانے والے مسافر کو 12 تولے سونا واپس کردیا۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے شیخوپورہ کے سروس ایریا کے واش روم میں بھول کر جانے والے مسافرعمران کو 12 تولے سونا واپس کردیا۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر فیصل آباد سے سیالکوٹ سفرکررہا تھا۔ سونے کی مالیت 7 سے 8 لاکھ روپے ہے۔
Comments