Social

پاکستان کا دہلی افطار ڈنر میں مہمانوں کو ہراساں کرنے پر بھارت سے احتجاج

اسلام آباد( بیورورپورٹ)پاکستان نے دہلی کے سفارت خانے میں افطار ڈنر کے موقع پر مہمانوں کو بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی دلی کے سفارت خانے میں 28 مئی کو پاکستانی ہائی کمشنر نے حسب روایت افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نا صرف ہائی کمیشن کا محاصرہ کرلیا تھا بلکہ مہمانوں کی تلاشی کے نام پر بےعزتی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔پاکستان نے بھارت کے غیر سفارتی اقدام کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے یہ معاملہ سفارتی سطح پر اُٹھانے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو ایک احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے افطار ڈنر کے شرکاء بالخصوص کشمیری مہمانوں کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچاتے ہوئے تلاشی لی، تصاویر اتاریں اور ہراساں کیا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کشمیری مہمانوں کو افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، یہی اوچھے ہتھکنڈے 22 مارچ کو ہونے والی تقریب میں بھی اپنائے گئے تھے اور اس وقت بھی احتجاج کیا گیا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور روش پر قائم ہے۔پاکستان نے احتجاجی مراسلے میں موقف اختیار کیا کہ بھارت کا غیر سفارتی رویہ قابل مذمت اور ویانا کنونشن کی سراسر خلاف ورزی ہے، مراسلے میں بھارت سے اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv