
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے آصف زرداری کا نام لیے بغیر ٹین پرسینٹ کا حوالہ دیا تو سابق صدر آصف زرداری اسمبلی میں جواب دینے اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ پرویزمشرف دور میں ہزاروں کروڑوں روپے انہیں دیئے گئے مگر انہوں نے خون بہایا۔
ایم کیوایم کے رکن اسمبلی کے خطاب کے جواب میں آصف زرداری نے جواب دیا کہ پرویز مشرف کے دور میں ایم کیوایم سے کہا گیا کہ ہتھیار لیں، خون بہائیں، ریڑھیاں توڑیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ہتھیاروں کو ہاتھ نہیں لگایا، اگر پورا سندھ لڑ پڑے تو یہ ویسے ہی تھوڑے تھے،انہوں نے لوگوں کا کاروبار تباہ کیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ میں چھوٹی سوچ کا نہیں، میں نے اس پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا،ایم کیوایم کو کس نے بنایا اور کس لیے بنایا، یہ سب کو پتہ ہے۔
Comments