Social

ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن . آج رات 12 بجے کے بعد بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا

کالا دھن سفید کرنے کا آج آخری دن ہے، غیر ظاہر شدہ یا دوسروں کے نام رکھے گئے اثاثے ظاہر کرنے کی ڈیڈ لائن شام 5 بجے ہے۔ ملک بھر میں آج بینکوں کے اوقات میں غیر ظاہر شدہ یا دوسروں کے نام رکھے گئے اثاثے ظاہر کیے جاسکتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی آج رات 12 بجے کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم میں اب تک 95 ہزار سے زائد شہریوں نے اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں، سکیم کی مدت آج ختم ہوگی۔

اے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اب تک اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے ہیں اور معمولی ٹیکس کی ادائیگی کر کے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلئیر کرسکتے ہیں۔ حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔

دوسری جانب لاہور کے ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے تاحال ایمنسٹی سکیم کے تحت 60 کروڑ روپے کے محصولات جمع کیے ہیں۔ کمشنر غزالہ حمید رازی نے کہا کہ آرٹی او ٹو میں تاحال 700 ٹیکس گزاروں نے اثاثہ جات ظاہر کئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv