Social

لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی، ملزم گرفتار

لاہور (نیوز ڈیسک) : علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ علامہ اقبال ایئر پورٹ کے لاﺅنج میں کی گئی جس کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق ہو گئے، ایس پی کینٹ اسد رضا کاظمی نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، جاں بحق افراد کی شناخت نفیس اور زین کے ناموں سے ہوئی ، فائرنگ کی آواز سنتے ہی ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

رینجرز اور پولیس کے اضافی دستے ائیر پورٹ پہنچ گئے،ایئر پورٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ، گرد ونواح کے علاقے اور ٹریفک کو بند کر دیا گیا، ائیر پورٹ کی انٹری بھی بند کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں مقتولین عمرہ کر کے وطن واپس پہنچے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ واضح رہے کہ دونوں قتل ہونے والے افراد بابر بٹ لکوڈیریا نامی شخص کے قتل میں نامزد ملزم تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv