Social

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ پر سستی رہائش گاہ کے انتخاب کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی امریکہ کے دورے کے حوالے سے بھی کفایت شعاری مہم جاری رہی ، عمران خان نے امریکہ میں قیام کے لیے سستے ترین ہوٹلوں کا انتخاب کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے دوران فضول خرچی کو کم کرنے کے لیے اپنی ٹیم کو حکم دیا ہے کہ امریکہ میں سستے ترین ہوٹلوں کا انتخاب کیا جائے تاکہ امریکہ میں قیام کے موقع پر کم سے کم خرچہ آئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاکستانی سفارتخانے میں قیام کے متعلق بھی غور کیا جار ہا ہے جوکہ وائٹ ہاﺅس کے قریب واقع ہے لیکن اس سلسلے میں وزیراعظم کو مصروف ترین ٹریفک میں سے گزرنا پڑے گا جس سے معمولات متاثر ہوں گے ۔
وزیراعظم عمران خان کے امریکی ائیرپورٹ پر اترتے ہی وہاں کی سپیشل سیکیورٹی چارج سنبھال لے گی ، اب دیکھنا ہوگا کہ وزیراعظم پاکستانی سفارتخانے میں قیام کو ترجیح دیتے ہیں یا اس کے لیے وائٹ ہاﺅس کے قریب کسی ہوٹل کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv