Social

زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 2008 سے اب تک سربراہ مملکت اور پارلیمنٹیرینز کے بیرون ملک دوروں اور علاج کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کے معاملے اور ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے پاک چین یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام اور سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ 12 نکاتی ایجنڈے میں پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی بھی شامل ہے جب کہ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آج احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv