Social

آئندہ ماہ پاکستان کوبجلی کی قیمت 2۔5 روپے فی یونٹ بڑھانا ہوگی،آئی ایم ایف

نیوز ڈیسک : پاکستان کی معیشت کے حوالے سے آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو آئندہ ماہ بجلی کی قیمت ڈھائی روپے فی یونٹ بڑھانا ہوگی ۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا قرض کِن شرائط پر ملے گا۔ نئی تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئندہ ماہ بجلی کی قیمت ڈھائی روپے فی یونٹ بڑھانا ہوگی، ستمبر تک حکومت اور نیپرا بجلی کے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو معیشت کی بہتری کیلئے 25 ارب ڈالرز درکار ہیں، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجٹ میں پاکستان نے 733 ارب 50 کروڑ روپے کے نئے ٹیکس لگائے ہیں، پاکستان کو ستمبر تک 1 ہزار ارب روپے کے ٹیکسز جمع کرنے ہونگے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv