Social

ٹیکس نفاذ کے خلاف تاجران پاکستان نے ملک بھر میں ہڑتال

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تاجروں نے کاروبار جزوی طور پر بند کررکھے ہیں اور مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سینیئر نائب صدر انجمن تاجران سندھ نے آج صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، آج کی ہڑتال وفاقی حکومت کو آئنیہ دکھا دے گی۔
کراچی میں انجمن تاجران، تاجر ایکشن کمیٹی اور صدر طارق روڈ الائنس کی کال پر آج مارکیٹیں بند رہیں گی جب کہ شہر کی چھوٹی بڑی دکانیں بھی بند ہیں۔
سندھ میں ٹھٹھہ، نوابشاہ، حیدرآباد، گھارو، دھابے جی، گجو، مکلی اور میرپور ساکری میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ ہڑتال کے باعث کراچی، حیدرآباد اور سکھر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں۔
گوجرانوالہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ، وطنی، نوشہرو فیروز، وہاڑی، میاں چنوں راولپنڈی، خانیوال، غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں بھی بازار مکمل طور پر بند ہیں۔
قصور، راجن پور اور شورکٹ میں بھی انجمن تاجران کی جانب سے ٹیکسز کےخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
ملتان میں آل پاکستان انجمن تاجران، ٹریڈرزالائنس، چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کاروبار بند ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv