
افسوسناک واقعہ فیروز والا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں پیش آیا۔جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے شامل ہیں ۔
ریسکیو حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید بارشوں کے نتیجے میں ہوا ۔ گھر بوسیدہ ہونے کے باعث چھت منہدم ہوئی۔
گزشتہ روز بارش سے لاہور کے علاقے کاہنہ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ مون سون کے آغاز میں ہی لاہور میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں جس سے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں جل تھل ہے۔ قذافی اسٹیڈیم، چوبرجی، مزنگ ،سمن آباد کوارٹر ،چائنہ اسکیم اور شادمان کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
Comments