Social

وزیر اعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو حکومتی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اس دوران وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کےدرمیان ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی۔
اجلاس میں بعض وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے شوکت خانم افطار ڈنر میں بھی شرکت کی جبکہ زمان پارک میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
ایک روز قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ کا شعبہ پیچھے رہ گیا ہے۔ غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق نئے ضوابط منظور کرے گی۔ پہلی بار ایسا ہوگا کہ نچلے طبقے کے لیے لوگ گھر بنانے کے لیے آرہے ہیں۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں آتی تھیں، گھروں کی تعمیر سے 40 انڈسٹریز کا پہیہ چلنا شروع ہو جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv