Social

شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا گیا

تفصیلات کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج بھونڈے طریقے سے شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکرنیاز بیگ سے گرفتارکیا گیا،نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔شاہدخاقان نےاحتجاج کیاوارنٹ کہاں ہیں ؟
شہبازشریف کا کہناتھا کہ اس پر نیب آفیشلزایک دوسرےکا منہ دیکھنےلگے،شاہدخاقان نےکہا مجھےکوئی پریشانی نہیں مجھےآرڈردکھائیں اورگرفتارکرلیں۔
ڈی جی نیب نےواٹس ایپ میسج دکھایا،پھرگئےاوراس کی ایک فوٹوکاپی لےآئے۔
شاہد خاقان عباسی نے اہلکاروں سے کہا وہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، عمران نیازی ان اقدامات سے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔
شاہد خاقان عباسی نےعمران خان کے جھوٹ کا پول کھولنا تھا ،شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری اس سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔عمران حکومت نے11 ماہ میں ملکی معیشت کاجنازہ نکال دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان تباہ شدہ معیشت کےجنازےکو گرفتاریوں سےچھپاناچاہتے ہیں،ش۔اگر بجلی کا یہ چوتھا پلانٹ مکمل ہوجاتا تو آج بجلی کا بحران بالکل نہ ہوتا۔اورنج لائن کی طرح بجلی کا چوتھا پلانٹ بھی کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔
بھکی اوربلوکی پاورپلانٹ کوگیس فراہمی کاکریڈٹ شاہدخاقان کوجاتاہے۔گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں شاہد خاقان عباسی کا کلیدی کردار ہے ۔بجلی اور گیس کے آنے سے کاروبار میں اضافہ ہوا روزگار بڑھا۔
نوازشریف کوملک کےغریب عوام کادکھ تھا،اورہے۔نوازشریف نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونےدیا،۔نوازشریف اور ان کی ٹیم پر بھی دباؤ تھا لیکن گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔
نوازشریف کے دور میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن نہیں لی گئی۔لائن میں رکاوٹیں ہٹانےپرسندھ حکومت ،پیپلزپارٹی کی قیادت کاشکرگزارہوں۔اگر پاکستان میں احتساب ہے تو کہاں ہے؟
پاکستان میں شفاف احتساب کہاں ہے،احتساب کے نام پر یہ مسلم لیگ ن کیخلاف سیاسی انتقام ہے ، احتساب مسلم لیگ ن کا کیا جارہا ہے یا پھر نام آتا ہے پیپلزپارٹی کا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv