Social

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی باعزت بری

اسلام آباد کی انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر خان نے فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق سینیٹر کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔
فیصل رضا عابدی پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کا الزام تھا۔
عدالت کی جانب سے بریت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہےکہ مستتقبل کا فیصلہ کروں، پاکستان میں رہنا ہے تو سیاست میں واپس آنا پڑے گا۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ فیصلہ والدین اور فیملی کی مشاورت سےکروں گا، اپنے سیاسی راستوں کا انتخاب خود کروں گا۔
خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت پہلے ہی 2 مقدمات میں فیصل رضا عابدی کو بری کر چکی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv