Social

ایک اور منتخب وزیراعظم گرفتار: مریم کا شاہد خاقان کی گرفتاری پر ردعمل

نیوزڈیسک:نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر انہیں لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کر لیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیب کا ادارہ عمران نیازی کے ہاتھ میں آلہ کار بنا ہوا ہے اور نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔
ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیراعظم گرفتار ہو گیا۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ جو عوام کے ووٹ سے آئے گا تو کیا یہی لاقانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv