Social

وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری اقدامات کی ہدایت

نیوزڈیسک(اسلام آباد) : وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ صحت کی سہولتوں اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی لائن آف ایکشن دے دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کی جس میں صوبے کی صورتحال، کرتارپور راہداری، مذہبی سیاحتی کمیٹی اور اگست میں سکھ کنونشن سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، انہوں نے معاشی امور پر بریفنگ اور نئے اہداف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مہنگائی پر قابو پانے، عوام کو ریلیف دینے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کو شعبہ صحت کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ عمران خان کا خطاب میں کہنا تھا کہ صحت کے بجٹ کو عوام کے لئے بھرپور انداز سے استعمال کیاجائے۔ زراعت اورایگری کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریف کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv