Social

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے کا اعلان کردیا۔

نیوز ڈیسک : پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی کمانڈر کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بطور ایک ذمہ دار ریاست کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی پاکستانی قوانین کے تحت دی جائےگی جس کیلئے طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادھو کو ویانا کنونشن کے قونصلر ریلیشنز سے متعلق آرٹیکل 36، پیراگراف 1 بی کے تحت حاصل حقوق سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv